پاکستان پانی کی قلت کا شکار 5 ممالک کی فہرست میں شامل

286

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان دنیا کے ان 5 ملکوں میں شامل ہو گیا ہے جنہیں پانی کی شدید قلت کاسامنا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 60 برس کے دوران پاکستان میں ہر شخص کو دستیاب پانی کی سالانہ مقدار میں4360 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی ہے۔ دستاویز کے مطابق1951ء میں پاکستان میں ہرشخص کوسالانہ5260 کیوبک میٹر پانی دستیاب تھا جبکہ 2016ء میں مزید کم ہوکر فی شخص سالانہ پانی کی مقدار محض900کیوبک میٹر تک رہ گئی ہے‘ اگر پاکستان نے پانی کے ذخائرنہ بنائے اورسیلابی پانی کو استعمال کرنے کے لیے دانشمندانہ اقدام نہ کیا تو 2035ء تک فی کس پانی کی دستیابی کی شرح مزید کم ہوکر 500 کیوبک میٹر تک رہ جائے گی۔