عبدالرشید ترابی کی ترک نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ، کشمیر کی صورتحال سے آ گاہ کیا

100
استنبول: کنونیر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی ترک نائب وزیر خارجہ علی شاہین سے ملاقات کررہے ہیں
استنبول: کنونیر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی ترک نائب وزیر خارجہ علی شاہین سے ملاقات کررہے ہیں

استنبول(صباح نیوز) کنونیر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل رکن قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ترکی کے نائب وزیر خارجہ علی شاہین سے اہم ملاقات کی۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔عبدالرشید ترابی نے ترکی کے صدر طیب رجب اور ترکی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ آزمائش کے مرحلے پر اہل کشمیر اور پاکستان کا ساتھ دیا،ترکی اس وقت امت مسلمہ کا حقیقی ترجمانی کا کردار ادا کررہا ہے، اہل کشمیر ترک حکومت اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ
کشمیریوں کے حق کے حصول کے لیے ان کا ساتھ دیں گے ،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے قانونی جدوجہد کررہے ہیں ۔اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر خارجہ علی شاہین نے کہاکہ ترکی کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کی حمایت اور تائید کرتا ہے ،اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت فراہم کرانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ،بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے،کشمیریوں کو اپنے وعدے کے مطابق حق فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا ۔