موسلا دھار بارش سے جدہ زیر آب آگیا‘ نظام زندگی مفلوج

468
جدہ: موسلادھار بارش کے باعث رہایشی علاقے زیرآب آگئے ہیں‘ سڑکیں اور انڈرپاس نہروں کا منظر پیش کرر ہے ہیں‘ شہری پانی میں پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے میں مصروف ہیں
جدہ: موسلادھار بارش کے باعث رہایشی علاقے زیرآب آگئے ہیں‘ سڑکیں اور انڈرپاس نہروں کا منظر پیش کرر ہے ہیں‘ شہری پانی میں پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے میں مصروف ہیں

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں موسلادھار بارش کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں زیر آب آگئیں، جب کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ منگل کی صبح سے ہونے والی بارش سے شہر کا نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ شہر کے کئی انڈر پاسز ڈوب گئے جس کے باعث انتظامیہ نے انہیں ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ شاہراہ الحرمین، شاہراہ فلسطین، طریق المدینہ، شاہراہ امیر ماجد، مکرونہ اور جدہ کے جنوبی علاقوں کی مرکزی شاہراہیں ڈوب گئیں۔ کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں۔ نوجوانوں نے سڑکوں پر کشتیاں چلانا شروع کردیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہرجدہ میں منگل کو صبح سویرے کالے بادلوں کی آمد کے ساتھ ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔شہر کے اکثر علاقوں میں کہیں تیز، ہلکی اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔بارش سے قبل گرج وچمک سے شہریوں اور غیر ملکی بالخصوص بچے خوف و ہراس میں مبتلا رہے۔منگل کے روزمکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی باران رحمت برسی جس نے پھیلی دھند اور گرد وغبارکو ختم کردیا۔ بارش نے نہ صرف موسم میں خنکی اور ٹھنڈک میں اضافہ کیا ہے۔