کراچی، نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کا دھرنا، بدترین ٹریفک جام

209
کراچی: دھرنے کے باعث نمائش چورنگی بند ہونے سے متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک ہے
کراچی: دھرنے کے باعث نمائش چورنگی بند ہونے سے متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نمائش چورنگی پر تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے نوائے وقت چورنگی سے نمائش تک روڈ عام پبلک کے لیے بند کردی ہے ،متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، نیو ایم اے جناح روڈ ، کاروباری مرکز صدر، گرومندر ، کشمیر روڈ ،طارق روڈ ، ریگل چوک ، یا شارع قائدین پر گاڑیوں، بسوں، ویگنوں کی لمبی قطاروں میں پھنسے شہری بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ اہم شاہراہوں پر احتجاجی مظاہروں اور تعمیراتی کام کی وجہ
سے ٹریفک جام کے دوران ٹریفک پولیس نے شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سے کشمیر روڈ اور کوریڈور3 کی جانب موڑ دیا جبکہ گرو مندر سے آنے والی ٹریفک کو نوائے وقت آفس سے پی پی چورنگی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الوقت کیپری سے گرو مندر والے ٹریک پر ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ (سولجر بازار )کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ زحمت اور پریشانی سے بچ سکیں۔ تحریک لبیک یارسول کے کارکنوں نے اسلام آباد کے نزدیک فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کی تائید کے لیے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا ہوا ہے۔مظاہرین نمائش چورنگی پر مرکزی ایم اے جناح روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔