پاک بحریہ سرحدوں اورمفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی‘نیول چیف

165
کراچی: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بحری جہاز سے کی جانے والی فائرنگ کا جائزہ لے رہے ہیں
کراچی: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بحری جہاز سے کی جانے والی فائرنگ کا جائزہ لے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہر قیمت پر ملک کی بحری سرحدوں اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ بھی دیکھا۔ واضح رہے کہ پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ نیول چیف کا کھلے سمندر میں تعینات نیول فلیٹ یونٹس کا پہلا دورہ تھا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ملکی دفاع کے لیے ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ ایڈمرل عباسی نے فلیٹ یونٹس کی بہترین آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور افسروں اورجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ موجودہ اور مستقبل کے بحری چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کے لیے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے آپریشنل حالات سے آگاہ رہیں۔ انہوں نے سی پیک کے تناظر میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی ذمے داریوں پر زور دیا اور سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔