وزیراعظم اورآرمی چیف آج سعودی عرب جائیں گے

208

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج منگل کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔