اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنیں گے

347

سندھ حکومت نے جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا،جانوروں کے لئے نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس کے لیےنادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔

بل کے مطابق جانوروں  کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں بھی لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفئیر اور نیوٹریشن پر کام کریگی جبکہ قصابوں کی تربیت اور انکی رجسٹریشن ہوگی۔