انٹرپول کی مدد سے دبئی اور سعودی عرب سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

119

گوجرانوالہ (صباح نیوز) پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے3 مبینہ دہشت گردوں کو سعودی عرب اور دبئی سے گرفتار کرلیا ہے‘ سی پی او گوجرنوالہ اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ گرفتار تینوں افراد قتل اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں نامزد ہیں‘ گرفتار کیے گئے احسان اللہ کو دبئی جبکہ عثمان اور طارق کو سعودی عرب سے لایا گیا ہے اور انہیں پاکستان میں لاکر متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔