جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم‘ آج سندھ بھر میں کیمپس لگائے جائیں گے 

234

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت جاری رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں آج کراچی سمیت سندھ بھر میں دعوتی تبلیغی کیمپ لگائے جائیں گے۔ مرکزی، صوبائی وضلعی قائدین ان کیمپس کا دورہ اور مقامی کارکنان کے ساتھ مل کر وفود کی شکل میں عوام تک جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام پہنچائیں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیراسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنما ان دعوتی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔