پاکستان کا سی ون 30 طیارہ امداد سامان لیکر تہران پہنچ گیا

121
اسلام آباد: ایران میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130طیارے کے ذریعے روانہ کیا جارہا ہے
اسلام آباد: ایران میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130طیارے کے ذریعے روانہ کیا جارہا ہے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کا سی ون 30 طیارے امداد سامان لے کر تہران پہنچ گیا۔ جمعے کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی اشیا 12 نومبر کو ایران کے مغربی صوبہ کرمان شاہ میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین میں تقسیم کرنے کے لیے بھیجا گیا‘ امدادی اشیا تہران میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کو تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔