امریکا: اولڈ ہاؤس میں آتش زدگی سے 20 افراد زخمی

150
ہیرسبرگ: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ویسٹ چیسٹر میں معمر افراد کی رہایش گاہ سے شعلے بلند ہو رہے ہیں‘ بے گھر بزرگ شہری کھلے آسمان تلے پڑے ہیں
ہیرسبرگ: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ویسٹ چیسٹر میں معمر افراد کی رہایش گاہ سے شعلے بلند ہو رہے ہیں‘ بے گھر بزرگ شہری کھلے آسمان تلے پڑے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں بزرگ شہریوں کی رہایش گاہ میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 20 شہری جھلس گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیفیا کی نواحی کاؤنٹی ویسٹ چیسٹر میں اس وقت پیش آیا، جب بزرگ شہریوں کی رہایش گاہوں میں رات گئے خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور معمر شہری جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ خوف ناک آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔