پاکستان کی عدالت عظمیٰ مثالی اور طاقتور ہے‘چیف جسٹس بنگلادیش

415

ڈھاکا ( آن لائن ) بنگلا دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ میں جاری ایک کیس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب چیف جسٹس سنہا کی جانب سے پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی تعریف کی گئی۔ بنگلا دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان میں چلنے والے پاناما کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ مثالی اور اتنی طاقتور ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو بھی نااہل قرار دے سکتی ہے۔ جسٹس سنہا کے اس بیان پر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھڑک اٹھی ہیں۔ پاکستان مخالف شیخ حسینہ واجد نے اپنے ملک کے چیف جسٹس کے بیان کو بنگلا دیش کی توہین قرار دے دیا ہے۔