نیشنل بینک کے زیر اہتمام کراچی کے ساحلی علاقے کی صفائی مہم

129

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان کے زیراہتمام کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو میں صفائی مہم چلائی گئی۔سی ویو کراچی کا مشہور ساحلی علاقہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں اوراس طرح بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ جمع ہو جانے کے باعث علاقے کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی۔ اس مہم کے دوران نیشنل بینک کے ملازمین نے جن میں اعلیٰ عہدیدار اور نیشنل بینک کا دیگر عملہ بھی شامل تھا، ساحلی علاقے کی صفائی مہم میں حصہ لیا۔ یہ سرگرمی چار گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران 250کلو گرام کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا۔یہ سرگرمی نیشنل بینک آف پاکستان کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے ایکو سسٹم اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرنا ہے۔ اس سرگرمی کے دوران جمع کردہ تمام کوڑا کرکٹ کو ری سائیکل کیا گیا یا پھر ماحول دوست اقدامات کے ذریعے ٹھکانے لگا گیا۔اس اقدام کے حوالے سے نیشنل بینک کی سی ایس آرٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
ہتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر سعید احمدنے کہا،’’پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ماحولی تنوع سے نوازا ہے اور ہمارے ساحلی علاقے دنیا کے خوبصورت علاقوں میں سے ہیں، تاہم گندے پانی کی نکاسی،صنعتی فضلے اور کوڑا کرکٹ سمندری حیات کے لیے سنگین خطرات ہیں۔ ساحلی علاقے کی صفائی پورے پاکستان میں جاری ہماری سرگرمی کا حصہ ہے تاکہ اپنے شہریوں میں ماحول کے بارے میں احساس ذمہ داری پیدا کر سکیں۔