سانحہ تربت میں ملوث دہشتگرد ہلاک

303

ایف سی بلوچستان نے تربت آپریشن میں کالعدم بی ایل ایف کمانڈر یونس توکلی ہلاک کر دیا ،یونس توکلی15نومبر کو مارے جانے والے افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت میں الندور عبدالرحمان گاؤں کے قریب آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر یونس توکلی ہلاک ہو گیا۔ یونس توکلی کالعدم تنظیم کے 8 بڑے کمانڈرز میں شامل تھا۔

آپریشن یونس توکلی کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فورسز کے محاصرے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، کالعدم بی ایل ایف کمانڈر یونس توکلی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا، کمانڈر یونس توکلی کو بلیدہ سے 20کلو میٹر دور ہلاک کیا گیا، یونس توکلی15نومبر کو مارے جانے والے افراد کے قتل میں ملوث تھا۔