ممکن ہے حکومت اپنی مدت سے قبل ہی ختم ہوجائے ،عمران خان

114
ہری پور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
ہری پور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد/ ہری پور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ ہوسکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے زیادہ تر لوگ اب نوازشریف کے ساتھ نہیں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کے لیے پارٹی کو استعمال کر یں اور عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر خودکش حملہ کریں، وہ خود کو نواز شریف سے الگ کررہے ہیں۔ اگر حکومت جاتی ہے تو 90 روز کے اندر انتخابات ہونے چاہئیں اور کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ہری پور کے علاقہ خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلاول اور آصف علی زرداری سے کوئی
مفاہمت نہیں ہو سکتی ان سے مفاہمت کا مطلب ان کی کرپشن کو تسلیم کرنے کے برابر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ بدھا تہذیب کا مرکز تھا۔ جنوب پاکستان مشرقی ایشیا سے بڑی سیاحت آ سکتی ہے۔ یہاں پر دنیا کا سب سے بڑا 48 فٹ لمبا 17-18 سو سال پرانا بدھا کا مجسمہ موجود ہے۔ اس بدھا کے مجسمے کے سر کی بحالی کے لیے ہم بیرون ملک سے ماہرین کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کو بحال کریں اور پھر سیاحت کے لیے کھولیں۔ اس علاقے میں اس طرح کسی اور بہت سی جگہیں ہیں اور ماضی میں بڑی قیمتی چیزیں یہاں سے چوری ہو کر باہر گئی ہیں اور یہاں لوگوں کے گھروں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے خوبصورت علاقے ہیں ہم منصوبہ بنا رہے ہیں کہ ہر سال سیاحت کے لیے 4 نئی جگہیں پہاڑوں میں کھولیں۔سیاحت سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔