قوم کے بیدار نوجوان ملکی ترقی کے ضامن ہیںِ, ذکر اللہ مجاہد

96
ثریا عظیم (وقف) اسپتال میں الائیڈ ہیلتھ سائنس کی سالانہ تقریب سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد طلبہ سے خطا ب کررہے ہیں
ثریا عظیم (وقف) اسپتال میں الائیڈ ہیلتھ سائنس کی سالانہ تقریب سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد طلبہ سے خطا ب کررہے ہیں

لاہور (خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طلباو طالبات قوم کا عظیم اور قیمتی سرکایہ ہیں ملک کا مستقبل انہی سے وابستہ ہے ، اس قوم کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی جس قوم کے نوجوان قابل اور محنتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزانہوں نے ثریاعظیم (وقف) ٹیچنگ اسپتال میں الائیڈہیلتھ سائنسز کی سالانہ تقریب سے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پرنسل الائیڈہیلتھ سائنسز ثریا عظیم اسپتال ڈاکٹر بریگیڈئر (ر) ارشد ضیا ، ڈائریکٹر الائیڈہیلتھ سائنسز فیاض احمد فیضی ، سابق پرنسل ثریاعظیم ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر کرنل جلیل بیگ ، ڈاکٹر فضل حسین و دیگر ذمہ داران کے علاوہ اپنے کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کے نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں ، جو اپنی قوم میں نئی زندگی اور انقلاب کی روح پھونکنے کا کام کرتے ہیں کیونکہ وہ ثمر آورتوانا، تازہ دم اور خداداد صلاحیتوں سے مصلح ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بیشتر قوموں کی بیداری اور ان کے انقلاب کا سہرا نوجوانوں کے ہی سر جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بحیثت ہم اسلامی تاریخ کے چند بڑے انقلابوں پر نظر دوڑائیں تو فرعون جیسے ظالم و جابر کے خلاف حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت پر لبیک کہنے والے چند نوجوان ہی تھے جنہوں نے مصائب کی پروانہ کرتے ہوئے علم حق بلند کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال بھی نوجوانوں سے بہت زیادہ پر امید تھے اور ان کی ساری امیدیں نوجوانوں سے وابستہ نظر آتی ہیں اور ان کا شاہین کا تصور بڑا واضح ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلیے معیار تعلیم کویقینی بہتر بنا نا ہوگا۔ لہٰذاوقت کی ضرورت ہے کہ مسلم نوجوان علم و عمل کی دولت سے لیس ہو ،ا س وقت پوری دنیا میں انسانی ہمدردی و اخوت کا احساس و شعور معدوم ہو چکا ہے اور کوئی اگر اس کو زندکر سکتا ہے تو وہ نوجوان ہی ہیں ۔