وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی مفادات کو نظر انداز کیا‘ کنوردلشاد

196

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن اور سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے مفادات کو نظر انداز کر دیا اور قومی اسمبلی کی کم سے کم 3 نشستوں کے حقوق سے دستبردار ہو گئے۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں پنجاب کی 9 نشستوں کی کمی کے بعد بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کو نشستیں تقسیم کر دی گئیں لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ نے اپنے صوبے کے حقوق کے بارے میں چشم پوشی کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے کہاکہ اصولی طور پر کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے لیے ایک ایک نشست کا اضافہ کرنا ضروری تھا اس سے اردو بولنے والوں کو فائدہ ہوتا۔