نوابشاہ‘ لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی گٹکا اور سگریٹ برآمد‘ ایک شخص گرفتار

343
نوابشاہ ،ڈی ایس پی مبین پڑھیار نے ایک ملزم گرفتار کے لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی
نوابشاہ ،ڈی ایس پی مبین پڑھیار نے ایک ملزم گرفتار کے لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) پولیس کا گاؤں جان محمد کیریو پر چھاپا، لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی نشہ آور گٹکا اور سگریٹ برآمد، ایک شخص گرفتار، دو فرار۔ گرفتار افراد کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے ہے۔ ڈی ایس پی مبین پڑھیار کی سربراہی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر گاؤں جان محمد کیریو پر چھاپا مار کر لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سگریٹ، گٹکا، 2100 سمیت نشہ آورمال برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی مبین پڑھیار کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی بینظیر آبادتنویر حسین تنیو کو خفیہ اطلاع ملی کی مذکورہ گاؤں میں بڑے پیمانے پر نشہ آور اشیا موجود ہیں، جس پر میری سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن ثنا اللہ پنہور نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گاؤں جان محمد کیریو پر چھاپا مارا اور ایک گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ، گٹکا اور 2100 برآمد کر کے ایک شخص ولی داد کو گرفتار کرلیا جبکہ گودام کا مالک حاکم کیریو فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی مبین پڑھیار کا کہنا تھا کہ اس مکروہ دھندے میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔