40 روز میں گٹکا مافیا کے ایک ہزار افراد گرفتار

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے گزشتہ 40دنوں میں گٹکے کی تیاری اورفروخت میں ملوث ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ گٹکے کی تیاری اور فروخت کے خلاف جاری اقدامات کو مزید مؤثراور مربوط جائے بصورت دیگر کسی بھی غفلت یا لاپروائی کے مرتکب ٹھہرائے جانے والے افسران واہلکاروں کو سخت انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وہ گٹکا مافیا کے خلاف سندھ پولیس کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لے رہے تھے ۔رپورٹ کے مطابق مورخہ یکم ستمبر سے 9اکتوبر تک پولیس نے مجموعی طور پر تمام پولیس رینج میں گٹکا مافیا کے 1108ملزمان کو 910 مقدمات کے تحت گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکے ،ماوے اور پیکٹ،پڑیاں برآمد کیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے 309مقدمات میں 402ملزمان کو گرفتار کرکے 407کلوگرام کھلے گٹکے کے علاوہ مجموعی طور پر3341گٹکا بیگز سمیت 12579کی تعداد میں ماوا ودیگرپڑیاں برآمد کیں۔