پشاور میں فائرنگ، اے این پی رہنما رحیم برکزئی جاں بحق،ساتھی زخمی

443

پشاور کے علاقے متھرا میں اے این پی کے رہنما رحیم برکزئی کی ٹارگٹ کلنگ، ساتھی زخمی ہو گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق متھرا کے علاقے میں اے این پی کے رہنما رحیم برکزئی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ سے رحیم برکزئی جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہو گیا۔