ملک میں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں،راجہ پرویز اشرف

477
حکومت عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹ بول رہی ہے، راجہ پرویز اشرف 
حکومت عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹ بول رہی ہے، راجہ پرویز اشرف 

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم ملک میں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں لیکن یہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے کیونکہ میرے خلاف بجھوائے گئے ریفرنسزمیں کوئی اور قانون جبکہ شریفوں کیلئے دوسرے قانون کا سہارا لیاجارہا ہے میں نے کمیشن بنانے کیلئے درخواست دی تو میرے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاگیا لیکن اب وہی عدلیہ کمیشن بنانے کی تجویز دے رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نئے چیف جسٹس کی میڈیا سے گفتگو سے امید کی جاتی ہے کہ وہ پانامہ لیکس میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف سے کام لیں گے عمران خان کا زرداری کی قیادت میں گرینڈ الائنس بنانے پر متفق ہونا جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے اور موجودہ وقت میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحدہونا پڑے گا خیبرپختونخوا بھر میں بہت جلد پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کامرحلہ مکمل کردیاجائے گا۔

پراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سی پیک کا اہم منصوبہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے جن کے دور حکومت میں چین کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہوا جس کے ثمرات آج پاکستان کو مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے غریب عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد کی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے اہم منصوبوں پر پیپلزپارٹی نے کام شروع کیا جس سے پاکستان سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت سے قوم مایوس ہوچکی ہے اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی دوبارہ بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔