لاہور میں پی آئی اے کی پرواز فنی خرابی کے باعث منسوخ

392

پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے654 فنی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں میں اسپیکر قومی اسمبلی بھی شامل تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو پی آئی اے کی پرواز پی کے654 کو انجن میں فنی خرابی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی اس پرواز سے اسلام آباد جانا تھا۔ذرائع کے مطابق پرواز کی منسوخی کے بعد اسپیکر ایاز صادق بذریعہ سڑک اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے۔