لاہور کے میئر اورڈپٹی میئرز نے عہدے کاحلف اٹھالیا

401

بلدیہ عظمیٰ لاہور کے میئر اورڈپٹی میئرز نے پندرہ سال بعد اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

ہفتہ کولاہور کے جناح ہال میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی پروقارتقریب حلف برداری کاانعقاد کیا گیا گیا جہاں ریڈ کارپٹ پر جناح ہال کے عملے نے نومنتخب نمائندوں کا خیر مقدم کیا۔

 ڈپٹی میئر کا حلف اٹھانے والوں میں اللہ رکھا، رانااعجازحفیظ، محمد مشتاق مغل، وسیم قادر، بلال چوہدری، مہرمحمود ، را شہاب الدین، سواتی نذیرخان اورمیاں طارق شامل ہیں، جبکہ ضلعی ایوان کے تین سو انیس ممبران ۔

شہر کی دوسو چوہتر یونین کونسلز کے چیئرمین،وائس چیئرمین،مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونیوالی خواتین،لیبراورٹیکنوریٹس کی نشستوں پر منتخب ارکان نے بھی حلف اٹھالیا۔