کراچی،دوہرے قتل کا گواہ 12سالہ بچہ قتل

333

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون سے ایک بارہ سالہ بچے کی گلا کٹی نعش ملی ہے۔ شناخت 12 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی۔ بچہ اپنے پڑوس میں ہونے والی دوہرے قتل کی واردات کا عینی شاہد تھا۔

پولیس نے نعش مزید کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ دو دن قبل سرجانی ٹان کے سیکٹر 35 میں واقع ایک مکان سے پچاس سالہ کشور اور 25 سالہ اسما کی لاشیں ملی تھیں جنہیں تیز دھار آلے کے ذریعے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ دونوں ماں اور بیٹی تھیں۔

پولیس کے مطابق بچہ پڑوسی کا تھا جو دوہرے قتل کا عینی شاہد تھا۔ ملزمان نے بچے کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے واردات کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے تینوں قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان نے ماں اور بیٹی کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔