ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم

531

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےروسی سفارتکاروں کو ملک بدر کیے جانے کے بعد پیوٹن کی طرف سے آنے والے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیوٹن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں پیوٹن نے کہا کہ وہ کسی امریکی سفارت کار کو ملک بدر نہیں کریں گے۔

جمعے کے روز امریکی صدر باراک اوباما نے روس کے35 سفارت کاروں کو ملک سے بے دخلی کے احکامات جاری کیے تھے۔ جواب میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا یکساں جوابی ردعمل دیا جائے گا۔

روسی صدر پیوٹن نے جوابی کارروائی کے طور پر امریکی سفارت کاروں کو روس چھوڑنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رد عمل کا انتظار کریں گے۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے یہ بات معلوم تھی کہ پیوٹن ایک ذہین انسان ہیں۔