آرمی چیف کاافغان قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ ، نئے سال پر نیک خواہشات کا اظہار

553

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے میں امن کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔

ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور آرمی چیف جنرل قدام شاہ رحیم کو ٹیلیفون کیا اور نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے افغان رہنماﺅں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے افغان قیادت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔