کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، دی ڈیمو کریٹس کا کلین سوئپ

478

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس نے کلین سوئپ کرتے ہوئے مسلسل آ ٹھو یں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017 میں دی ڈیمو کریٹس نے تمام نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ31دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کی جاری رہی، جس میں دی ڈیموکریٹس ، دی جر نلسٹس پینل ،اور دیگر افراد نے آزاد حیثیت سے انتخا بات میں حصہ لیا۔ پریس کلب کے ممبران کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔ انتخابات میں الیکٹرنک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2017 کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس کے صدارتی امیدوار سراج ا حمد 464ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل دی جر نلسٹس پینل کے عابد حسین نے 225ووٹ حاصل کئے۔جنر ل سیکر یٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے مقصود احمدیو سفی 497ووٹ لیکر کامیاب قرار دئے گئے جبکہ عا مر شیخ (دی جر نلسٹس پینل) نے177 ووٹ حا صل کئے۔

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار سید منہا ج الر ب نے425 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ریا ض احمد سہیل (دی جر نلسٹس پینل)217 ووٹ حاصل کئے۔ خزانچی کے عہدے پر مو سی کلیم (دی ڈیمو کریٹس) نے518 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور طا ہر نو ر (دی جر نلسٹس پینل) 163 ووٹ لے سکے، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے نعمت خان(دی ڈیموکریٹس) ووٹ464 لیکر کامیاب ہوئے اور معراج فا طمہ (دی جر نلسٹس پینل) کی 194ووٹ حاصل کر سکیں ہے۔

دی ڈیمو کریٹس نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر بھی اپنے مدمقابل دی جر نلسٹس پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے محمد حنیف اکبر 422ووٹ، شمس کیر یو498 ووٹ، سہیل رفیق 402ووٹ، سعید سر با زی 501ووٹ، عارف حسین ہا شمی459 ووٹ، جا وید اصغر چو ہدری491 ووٹ اور لیا قت علی خان ووٹ399 لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن کیلئے 1ہزار ممبران ووٹ کے اہل قرار دیئے گئے تھے، جس میں سے 729ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں گذشتہ 8برس سے دی ڈیموکریٹس پینل اپنے مدمقابل کو تمام نشستوں پر شکست دے رہا ہے۔