عالمی بینک بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند کرے، سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے, وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

295

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بینک بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند کرے، سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے، تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فون کیا، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے، معاہدے پر عمدرآمد کرانا عالمی بینک کی ذمہ داری ہے، عالمی بینک بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند کرے، سندھ طاس معاہدے کیلئے ثالثی کی عدالت قانونی ضرورت ہے، عالمی بینک کو یہ قانونی ضرورت پوری کرنا ہوگی، اس سلسلے میں عالمی بینک سے مسلسل رابطے میں ہوں، مشرقی وسطیٰ اور فلسطین کے حقوق سے متعلق جان کیری کا بیان قابل تعریف ہے، جبکہ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کا قابل عمل حل چاہتا ہے،جان کیری نے کہا کہ صدر عالمی
بینک نے سندھ طاس معاہدے پربھارت کے خلاف شکایت سے آگاہ کیا ہے امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسائل پر پرامن اور بہتر انداز میں حل کا خواہش مندہے۔وزیر خزانہ نے پاکستانی معیشت میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں سے انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ چھوٹے اہداف کے حصول کے بعد مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریوں میں تین سال میں مثبت تبدیلی آئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق جان کیری نے پاکستانی معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی معاہدہ ہے۔عالمی بینک اس بات کو یقینی بنائے بھارت معاہدے کے احترام کرے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کے پانی پر حق کا تحفظ کیا جاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ثالثی عدالت ایک قانونی ضرورت ہے عالمی بینک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثالثی عدالت کا چیئرمین مقرر کرے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مسئلے پر پاکستان کی قانونی پوزیشن پر امریکی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔علاوہ ازیں جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کی مو جودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کو اہم پارٹنر سمجھتاہے۔