جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن میر حضور حسین انتقال کرگئے‘نماز جنازہ آج ہوگی

312

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق مدیر ساتھی رسالہ اور جماعت اسلامی کے رکن میر شاہد حسین کے والد میر حضور حسین طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر فیض آباد ماڈل کالونی ملیر نزد نشتر پارک میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم طویل عرصے سے جماعت
اسلامی کے رکن تھے اور ان کا پورا گھرانہ تحریک سے گہری وابستگی رکھتا ہے۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، جنرل سیکرٹری عبد الوہاب، نائب امرا مظفر احمد ہاشمی، برجیس احمد، اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز، محمد اسلام، ڈپٹی سیکرٹری سیف الدین ایڈووکیٹ، راشد قریشی، انجینئر عبدالعزیز، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر ذمے داران نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ احباب تعزیت کے لیے 0335-3023041 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔