شکارپور(نمائندہ جسارت) پنجاب کے چھوٹو گینگ سے تعلق رکھنے والے د و خطرناک ڈاکو شکارپور سے گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے چھوٹو گینگ سے تعلق رکھنے والے کیھر بکھرانی ، غفور کیھر کو شکارپور کے قریب دوس واہ والے علائقے سے خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی سٹی محمد کلیم ملک نے سلطان کوٹ تھانے کی پولیس کو ساتھ لیکر کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان سے دو ایس ایم جی رائفل اور بڑی تعداد میں گولیا ں برآمد کی گئی ہیں دوسری طرف اے ایس پی نے اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں پر سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں 10 قتل اور باقی اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے ایک ڈاکو کیھر بکھرانی بدنام ڈاکو چھوٹو بکھرانی کا مامو ں ہے اور یہ سب خیرو بھٹی کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں انہو ں نے بتایا کہ اس وقت بھی یہ دونوں ڈاکو کسی واردات کے ارادے سے یہاں آئے ہوئے تھے مگر خفیہ اطلاع ملنے پر برقت کاروائی کرکے ان گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفیش جاری ہے ۔