پولیس کاچھاپامارکارروائیوں اورمقابلوں میں81ملزمان گرفتارکرنے کادعویٰ

102

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپامار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 81 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی پولیس تر جمان کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف (باقی صفحہ 9 نمبر 41)
علاقوں میں70چھاپا مار کارروائیوں اورمقابلوں کے بعد81ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں4ڈکیت ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں17، امتناع منشیات کے مقدمے میں17ملزمان،15مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث28ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے19پستول اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
ملزمان گرفتار/دعویٰ