پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2016ء میں رینجرز کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے

135

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2016ء میں رینجرز کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق جنوری2016ء سے لے کر اب تک جرائم کیخلاف1992آپریشن کیے گئے،جن میں 2847ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان سے 1845مختلف اقسام کے ہتھیار اور مختلف ہتھیاروں کی 1لاکھ94ہزار 579گولیاں برآمد کی گئیں ۔ترجمان کے مطابق مختلف کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے350دہشتگردوں کو گرفتار کیاگیا ۔مختلف کارروائیوں میں446ٹارگٹ کلرزگرفتار ہوئے ۔ سیاسی جماعت کے عسکری (باقی صفحہ 9 نمبر 60)
ونگ سے تعلق رکھنے والے348،فرقہ وارانہ تنظیم کے 11،لیاری گینگ وار پیپلزامن کمیٹی کے 87کارندوں کو گرفتار کیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ جنوری سے اب تک72بھتا خور،26اغوا برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ اغوا کاروں سے13مغویوں کو بازیاب کرایا۔ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران5رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔2013ء سے لے کر2016ء تک دہشت گردی کی کارروائی میں72فیصد کمی آئی۔ٹارگٹ کلنگ میں91فیصد،بھتا خوری میں93 فیصد اوراغوا کے کیسز میں96فیصد کمی واقع ہوئی۔ رینجرز نے 10راکٹ لانچر،50ہیوی لائٹ مشین گن، 358 کلاشنکوف،90شارٹ گن، 112ریپیٹر، 315 رائفل، 910پستول، 166دستی بم،1دھماکا خیز ڈیوائس اور12کلو گرام دھماکا خیز مواد ،26واکی ٹاکی،190بلٹ پروف جیکٹ،36ڈیٹونیٹرز اور 18آر پی جی 7راکٹس برآمد کیے۔
سندھ رینجرز