مچل اسٹارک نے ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

308

میلبورن (جسارت نیوز) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، گزشتہ روز باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 5ویں اور آخری روز مچل اسٹارک نے 8ویں نمبر بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 فلک شگاف چھکے شامل تھے، اس طرح وہ میلبورن گراؤنڈ پر ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی آل راؤنڈ اینڈریو سائمنڈز کے پاس تھا ۔
انہوں نے 2005 میں جنوبی افریقا کے خلاف 6 چھکے لگائے تھے۔