کراچی (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے ملازمین اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں اور اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر محکمہ سٹی وارڈنز کے ہیڈ کوارٹر گلشن اقبال کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے غیر حاضر افسران اور ملازمین کو وارننگ لیٹر جاری کیے، اورغیر حاضر افسران اور ملازمین کو متنبہ کیا کہ حکومت سندھ کے ای اینڈ ڈی قوانین کے تحت سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹراور اکاؤنٹ انچارج سمیت 24 ملازمین اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پائے گئے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل نے اس امر(باقی صفحہ 9 نمبر 53)
کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ افسران اور ملازمین بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر ہیں جوکہ سندھ لوکل گورنمنٹ سروس رولز کی خلاف ورزی ہے۔ انہیں پابند کیا گیا کہ اس قسم کا عمل سروس قوانین کارکردگی اور ڈسپلن کے خلاف ہے، اس لیے آئندہ افسران یا ملازمین اپنی ملازمت سے غیر حاضر رہے تو انہیں معطل کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ سٹی وارڈن کے تمام افسران او ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ملازمت کے اوقات کار کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
میونسپل کمشنر کے ایم سئی