صفائی کے ناقص انتظامات نے نئی کراچی کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ،رحمت بھا ئی

305

کراچی (پ ر) ممتاز سماجی رہنمارحمت بھا ئی نے کہا کہ صحت وصفائی کے ناقص انتظامات نے نئی کراچی کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ،خصوصاًسیکٹر الیون ڈی میں جا بجا گندگی اورکچرے کے ڈھیر پڑے ہیں اور صفائی کر نے والاکوئی نہیں ،بلدیا تی انتخابا ت کے بعد امید تھی کہ شہریوں کے پانی ،بجلی اور صفائی کے بنیادی مسائل حل ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ،رحمت بھا ئی نے کہا کہ علاقہ مکینوں کیلئے صحت مند ماحول ایک خواب بن گیا ہے ،الیون ڈی میں ستارہ (باقی صفحہ 9 نمبر 51)
حیدری بوائز اسکول کے اطراف کندگی اور کچرے کے ڈھیر ہیں جبکہ گٹر بہنے سے گندہ پانی جمع ہے جس سے طلبہ وطالبات ،اساتذہ وعلاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں ،ان کے مسائل حل کر نے والا کو ئی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ شہری ادارے بل کی وصولی کے لیے سرگرم لیکن سہو لتیں فراہم کرنے میں ناکام دکھا ئی دیتے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات اورشہری حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیاجائے۔
رحمت بھائی