رینجرزوپولیس کی کارروائیوں میں 11ملزمان پکڑے گئے

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن ،مقابلے اور دوسری کارروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے کورنگی، جمشیدٹاؤن، لانڈھی اور گڈاپ ٹاؤن کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے دوکاتعلق کالعدم تنظیموں سے اورایک کاسیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے،گرفتارشدگان میں ایک (باقی صفحہ 9 نمبر 37)
ڈاکوبھی شامل ہے۔ بلال کالونی پولیس نے چھاپامار کارروائی کے بعد موٹر سائیکل چھینے والے ایک گروہ کے کارندے غفران علی ولد شجاعت علی کو گرفتارکرلیا ملزم کے قبضے سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی ایک موٹر سائیکل نمبر KAB3361برآمد کر لی گئی ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے ۔ کلری پولیس نے منشیات فروشی ، بھتا خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان عبدالکریم اور نعمان عرف نومی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحے کے علاوہ ایک مسروقہ موٹر سائیکل نمبر JG 9729بھی برآمد ہوئی، ملزمان سے مزیدتفتیش جارہی ہے ۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر قائداعظم سوسائٹی میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کے اڈوں کو چرس سپلائی کرنے والے 3ملزمان کامران ،سلیم اور امیر کو گرفتار کرلیا ،ملزما ن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہو ئی ۔ نارتھ ناظم بلاک سی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم اسحاق ولد نیاز کو پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضے اسلحے کے زور پر چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد ہو ئی نارتھ ناظم پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے۔
ملزمان پکڑے گئے