روئی کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ مستحکم

204

کراچی(اسٹاف رپورٹر) روئی کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو روئی کی فصل 2016-17ء کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 250 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 698 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 385 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 843 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 10 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 150 روپے سے 6 ہزار 575 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جھول کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 150 روپے فی من رہے۔ اسی طرح بھکر کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 225 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ خانیوال کی روئی کی 2 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 575 روپے فی من پر بند ہوئے۔