دبئی میں نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی کی تیاریاں

215

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں حسب سابق اس مرتبہ بھی نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور جونہی 31دسمبر کی رات مقامی وقت کے مطابق 12 بجیں گے ، پٹاخوں اور کریکروں کے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ دبئی میں 2016ء کے اختتام اور 2017ء کے آغاز کے موقع پر دنیا کی سب سے طویل عمارت برج خلیفہ اور سب سے بڑے مال دبئی مال سمیت 160 مخصوص مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ساڑھے 6 لاکھ سے زیادہ مکینوں اور سیاحوں کی برج خلیفہ اور اس کے نواحی کاروباری علاقوں میں نئے سال پر آتش بازی کے رنگا رنگ مظاہرے کو دیکھنے کے لیے آمد متوقع ہے ۔ان علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں اور 4 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔
دبئی / آتش بازی