جنوبی کوریا کی صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک موخر

119

جنوبی کورین سکینڈل زدہ صدر پارک گیون ہائے کے خلاف مواخذہ کی تحریک پر رائے شماری ایک ہفتہ کے لئے موخر کردی جائے گی جبکہ صدر پارک گیون ہائے نے خود بھی کہا ہے کہ وہ جلد ہی عہدہ چھوڑ سکتی ہیں ۔

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے قانون ساز اراکین کے حوالہ سے بتایا کہ خود حکومتی پارٹی کے کئی اراکین نے صدر پارک گیون ہائے کے مواخذہ کی تحریک کی حمایت کی تھی تاہم اب وہ چاہتے ہیں کہ مواخذے کی تحریک پر رائے شماری سے قبل یہ معاملہ پا رلیمنٹ میں زیر بحث لایا جانا چاہیئے ۔

دریں اثناءجنوبی کوریا کے ایوان صدر ( بلیو ہاﺅس ) نے کہا ہے کہ صدر پارک گیون کرپشن کے سکینڈل کی تازہ ترین اور نئی تحقیقات میں تعاون کر نے کے لئے تیار ہیں اور وہ پراسیکیوٹرز کے سامنے خود پیش ہوں گی۔ صدر پاک گیون نے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرف سے حکومتی اختیارات کی منتقلی کا معاملہ طے ہونے پر وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔