مشر ق وسطی میں امن کے لئے فلسطین تنازعےکاحل ناگزیرہے،ملیحہ لودھی

133

پاکستان نے مشرق وسطی میں قیام امن اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بعض اسباب دور کرنے کیلئے اسرائیل فلسطین تنازع حل کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوا م متحدہ کے لئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اوقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کے باعث عرب اور مسلمان دنیا میں غم وغصہ اور تشویش موجود ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پورے مشر ق وسطی میں امن واستحکام کیلئے اسرائیل فلسطین تنازعے کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین پر غیرقانونی اسرائیلی آبارکاریاں ، غزہ کی ناکہ بندی ، مسجد اقصی کے اطراف اشتعال انگیزیاں اور فلسطینی باشندوں کی مسلسل قید دو ریاستی حل میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بے شمار قراردادوں کے باوجود عملی طور پر صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔