سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ

169

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار روپے کی سطح سے کم ہوکر 49 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

جمعرات کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں19ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1168ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی50ہزارروپے سے کم ہوکر49ہزار600روپے پرآگئی اسی طرح343روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار514روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی740روپے پرمستحکم رہی ۔