انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی مدت میں15دسمبر تک توسیع

126

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دسمبر 2016ء تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2016ء مقرر کی گئی تھی وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کے مطالبہ پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی ہے۔