نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آسٹریلیا پہنچ گئی۔
کیویز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا میچ 6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیویز ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ چند اہم کھلاڑیوں کے بغیر دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہو گا، کینگروز ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور اسے ون ڈے سیریز میں شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔