پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری میچ آج کھیلا جائے گا

198

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج کارٹف گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آخری میچ آج سوفیا گارڈن کے کارٹف گراؤنڈ میں کھیلاجائے گا۔ انگلش ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف 4-0 کی برتری حاصل ہے۔انگلستان کے پاس شاہینوں کو کلین سوئپ کرکےپندرہ سال  بعد ایک بار پھر تاریخ بنانے کا موقع ملاہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ٹیم جیت کے لئے پر عزم ہے اور کھلاڑی کلین سوئپ سے ٹیم کو بچانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔