کوئٹہ،گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ،2افراد زخمی

587

کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں لیکیج کے باعث کمرہ گیس سے بھر گیا تھا ، گھر کے فرد کی جانب سے ماچس کی تھیلی جلاتے ہی اچانک دھماکہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود دو افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال کی برن یونٹ منتقل کردیا گیا، دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔