وزیراعظم نے قومی صحت پروگرام کا آغاز کردیا

639

وزیراعظم میاں نوازشرف نے قومی صحت پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بارکم آمدنی والوں کوصحت کی بہترین سہولتیں دی جائیں گی اور کم آمدن والوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ نوبت نہیں آئےگی کہ غریب بیمارہواوراس کوگھرکی چیزیں بیچناپڑے،یہ میراتجربہ ہےکہ اگرکوئی غریب بیمارہوجائےتوجائیدادتک بک جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ منشورمیں کئے گئے ایک اور وعدے کو مکمل کر رہے ہیں،آج مراعات سے محروم افراد علاج سے محروم نہیں رہیں گے جب کہ اب غریب افرادکےعلاج کےاخراجات حکومت برداشت کرے گی۔