وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

562

وزیراعظم میاں نوازشریف نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتیں نہ بڑھنے سے عوام خوش ہیں۔

اسلام آباد میں قومی ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ مٹی کا تیل ، ڈیزل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا ہی بڑی بات ہے،پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنے سے عوام خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے خیرخواہی کا جذبہ کم رکھنے والے ہوسکتا ہے فیصلوں پر تنقید کریں تاہم پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانا ہی بڑی بات ہے ۔