چین کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعمیر کرنے کا اعلان

460

چین نے دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ اپنا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعمیر کر رہا ہے مگر اس مرتبہ یہ مکمل طور پر ملکی ٹیکنالوجی سے تیار کیا جا رہا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل یینگ یوجن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ 50 ہزار ٹن وزنی یہ بحری جہاز ملک کی شمالی پورٹ ڈالیان پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے چین کے پاس اس وقت ایک طیارہ بردار بحری جہاز ہے جسے 1998ء میں یوکرائن سے حاصل کر کے اسے ملک کے اندر ہی جدید بنایا گیا تھا۔