بنگلہ دیش، طالب علموں کو سزائے موت

508

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بلاگر کے قتل کے جرم میں دو طالب علموں کو موت کی سزا سنا دی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں بلاگر کے قتل کے جرم میں دو طالب علموں کو موت کی سزا سنا دی گئی ۔ ان پر ایک سیکولر بلاگر احمد راجب حیدر کو 2013ء میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ استغاثہ کے کیل محبوب الرحمان کے مطابق جج نے حیدر کے قتل میں تمام آٹھ افراد کو سزائیں سنائیں جبکہ طالب علموں فیصل بِن نعیم اور رضوان الحق کو موت کی سزا سنائی۔