پاکستان آرمی نے قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

514

پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو شکست دے کر قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی ۔ پاکستان ایئرفورس نے تیسری اور ہائرایجوکیشن کمیشن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک امتیاز حسین کے علاوہ شائقین کی کیثر تعداد بھی موجود تھی۔ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان واپڈا کو 88-56 اسکور سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تگلیب نے 30 اور لالہ نے18 سکور بنائے جبکہ پاکستان واپڈا کی طرف سے یاور اورعابد نے 13،13 سکور کئے۔ تیسری پوزیشن کے کئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایئرفورس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 90-64 سکور سے شکست دی۔ پاکستان ایئرفورس کی جانب سے محمد اختر اور احمد جان بالترتیب 19 اور 18 سکور بنا کر نمایاں رہے، جبکہ زاہد نے 19 اور سلیمان بٹ نے 16سکور بنائے۔